ETV Bharat / state

بیدر میں جمعیت اہلِ حدیث کا عظیم الشان اجلاس

Jamiat Ahl e Hadith Congregation in Bidar: بیدر میں جمعیت اہلِ حدیث کے اجلاس میں مقررین کی جانب سے عوام کے لیے خطاب پیش کیے گئے جس میں عمران احمد سلفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کتاب و سنت کی روشنی میں ہم وہ اعمال کرنے لگ جائیں جن کو اللہ رب العزت پسند کرتے ہیں تو ہم بھی اللہ کے محبوب بندے بن جائیں۔

Grand meeting of Jamiat Ahl e Hadith in Bidar

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 1:47 PM IST

بیدر: جمعیت اہلِ حدیث ضلع بیدر کے زیرِ اہتمام ایک عظیم الشان خطابِ عام کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت نظر محمد خان المعروف بابا خان امیر جمعیت اہلِ حدیث گلبرگہ و یادگیر و نائب امیر صوبائی جمعیت اہلِ حدیث کرناٹک و گوا نے کی اور اسلم خان سکریٹری صوبائی جمعیت نے سرپرستی کی۔ فضیلة الشیخ عابد امام مسجد علیؓ نے قراتِ قُرآنِ مجید سے خطاب ِعام کی ابتداء کی۔ شیخ علاء الدین انصاری امام و خطیب مسجدِ عائشہ ؓ بیدر نے نظم پیش کی۔ فضیلة الشیخ عمران احمد سلفی نے اپنے پُر اثر خطاب میں فرمایا کہ کتاب و سنت کی روشنی ہم وہ اعمال کرنے لگ جائیں جن کو اللہ رب العزت پسند کرتے ہیں تو ہم بھی اللہ کے محبوب بندے بن جائیں۔ قُرآن ِ مجید میں اللہ کے ان بندوں کا ذکر ہے جن سے اللہ محبت کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ احسان کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ اللہ سے ڈرنے والوں کو وہ پسند کرتا ہے۔ جب تک ہم اپنے اعمال کو اللہ کے نبیﷺ کی فرمانبرداری کے مطابق نہ کرلیں تب تک ہم اللہ کے محبوب بندے نہیں بن سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:

بیدر: ایس آئی او کا مائنارٹی اسکالرشپ معاملے پر احتجاج

اسی طرح فضیلة الشیخ ابو زید ضمیر نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ امن اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے۔ انبیاء کے نزدیک امن ایک بڑی نعمت تھی۔ اسی لیے رب سے جب بھی دعا کرتے تو امن طلب کرتے تھے۔ ایک یہودی عورت جو اللہ کے رسولﷺ کو دھوکہ سے کھانے میں زہر ملاکر دیتی ہے اور اللہ کے رسولﷺ اس کو کھالیتے ہیں تب بھی آپ نے اس عورت کو معاف کردیا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم برائی کو بھلائی کے ذریعہ مٹاﺅ جس کی وجہ سے تمہارا جانی دشمن بھی جگری بن جائے گا۔ اللہ تعالیٰ نے صبر کی تلقین کی اور دعوت و تبلیغ کا کام جاری رکھنے کا حکم دیا۔ اس جلسہ کی نظامت کے فرائض شیخ مجیب الرحمٰن قاسمی خطیب مسجد علیؓ نے بحسن خوبی انجام دی۔ جب کہ شیخ فرقان محمد نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا۔
شہ نشین پر اسلم خان، نظر محمد خان، ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر، محمد آصف الدین چیئرمین وزڈم ادارہ جات بیدر۔ محمد معظم امیر مقامی جماعت ِ اسلامی ہند بیدر، عبدالوحید قاسمی، رضوان الحق کے علاوہ علماءِ اکرام بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ سامعین میں شہر بیدر کے معززین، کونسلرس، دانشوران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر خواتین کے پردے کا معقول نظم کیا گیا تھا۔ خواتین نے کافی کثیر تعداد میں اس خطاب عام سے استفادہ کیا۔ شاہ حامد محی الدین قادری سکریٹری جمعیت اہلِ حدیث ضلع بیدر کے کلماتِ تشکر پر خطابِ عام کا اختتام عمل میں آیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.