انڈین کالج بیدر کی پرنسپل ڈاکٹر عطیہ بیگم کو مولانا ابوالکلام آزاد قومی ایوارڈ ملنے پر ایک تہنیتی اجلاس منعقد ہوا۔ ڈاکٹرعطیہ پروین کو یہ ایوارڈ ان کے تدریسی خدمات کے عوض میں دیا گیا۔
اس موقع پر شہر کے کئی تعلیمی اداروں کی جانب سے ڈاکٹر عطیہ پروین کو مولانا ابوالکلام قومی ایوارڈ ملنے پر تہنیت پیش کی گئی۔
اس موقع پرعزیز خان چیئرمین جاسمین گروپ آف انسٹی ٹیوٹ اکا مہا دیوی ڈگری کالج کے پرنسپل پاٹل اور سرکاری ویمنس کالج کے پرنسپل کی علاوہ محمد ماجد نے مہمانان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر جاسمین گروپ آپ انسٹی ٹیوشن کے چیئرمین عزیز خان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عطیہ بیگم کو مولانا ابوالکلام آزاد قومی ایوارڈ ملنے پر ہم انھیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ دعا کرتے ہیں کہ انہیں تعلیمی میدان میں مزید کامیابی و کامرانی اللہ تعالی عطا کرے۔
اس موقع پر ڈاکٹر عطیہ بیگم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ مولانا ابوالکلام آزاد قومی ایوارڈ ملنے پر مجھے کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے. یہ اعزاز صرف تدریسی خدمات پر ملا ہے جو میں انڈین ڈگری کالج میں پچھلے بارہ برسوں سے اپنی خدمت انجام دے رہی ہوں۔ میں اس ایوارڈ کو انڈین کالج کے انتظامیہ اور یہاں کے طلبا و طالبات کی دعاؤں کا نتیجہ مانتی ہوں کہ مجھے یہ اوارڈ سے نوازا گیا۔
اس پروگرام میں شامل تمام مہمانان خصوصی نے ڈاکٹر عطیہ بیگم کے تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں مولانا ابوالکلام آزاد اوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر روہی نرسنگ کالج کے اساتذہ کے علاوہ طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔