ETV Bharat / state

Naat Mushaira in Gulbarga گلبرگہ میں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد - etv bharat urdu khabar

گلبرگہ شہر میں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں شہر کے صوفیاء و مشائخین نے شرکت کی۔

Naat Mushaira in Gulbarga
Naat Mushaira in Gulbarga
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 4:40 PM IST

گلبرگہ: خانقاہ حضرت حسن چشتی گلبرگہ میں حضرت صوفی شیخ وفاء الحق وفا حسن قادری چشتی سجادہ نشین درگاہ حضرت چشتی ہمناآباد بیدر کی زیر نگرانی نعتیہ مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا۔ عزیز اللہ سرمست چشتی القادری رفاعی صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ، عبدالجبار گولا ایڈووکیٹ صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ، مولانا محمد نوح ریاستی جنرل سکریٹری انڈین یونین مسلم لیگ کرناٹک، حیدر علی باغبان نائب صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت ضلع گلبرگہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ سید سجاد علی شاد، مبین احمد زخم، مختار احمد دکنی، راشد ریاض، مظہر احمد گرمٹکلی، سجاد حسین اور حافظ اقبال جلیل جنیدی کے علاوہ صوفی حضرت شیخ وفاء الحق وفا نے نعتیہ کلام پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

گلبرگہ میں نعتیہ مشاعرہ

مشاعرے کا آغاز بابا محمد مصفاء الحق کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ اس موقع پر سینیئر صحافی عزیز اللہ سرمست چشتی القادری رفاعی نے آداب نعت کے حوالے سے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے محفل نعت کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے، ان محفل نعت کے انعقاد کا واحد مقصد شعراء کرام کو نعتیں لکھنے کی جانب متوجہ کرنا اور امت مسلمہ کو عشق نبی سے سرشار و شاداب کرتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو عام کرنا ہے۔ صوفی حضرت شیخ وفاء الحق وفا سجادہ نشین نے تمام شعراء کرام اور نعت خواں و مہمان خصوصی کی گلپوشی کی۔ مشاعرے کی نظامت مبین احمد زخم نے کی۔ اس موقع پر مریدین و معتقدین کی کثیر تعداد موجود رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.