ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ضلع یادگیر کے وقف آفیسر سید سلطان قادری نے کہا کہ 'ڈاکٹر محمد یوسف جو کرناٹک وقف بورڈ کے چیئرمین رہے ہیں، ایک علمی دینی شخصیت کے ساتھ ساتھ ملت کا درد رکھنے والے انسان تھے۔
سید سلطان قادری نے مزید کہا کہ 'ڈاکٹر محمد یوسف نے اس سے قبل بھی کرناٹک وقف بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کے دور اقتدار میں ریاست کے مختلف اداروں، مسجدوں، قبرستانوں اور درگاہوں کے تعمیر و مرمت اور جدیدکاری کے کام کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ ان کے کاموں کو قبول فرماتے ہوئے ان کی مغفرت فرمائے۔