ETV Bharat / state

Maulana Jalaluddin Umari Demise ملت اسلامیہ عظیم مذہبی اسکالرمولانا سید جلال الدین عمری سے محروم

جماعت اسلامی ہند شاخ بیدر کے ذمہ داران نے تحریک اسلامی کی معزز شخصیت مولانا سید جلال الدین عمری سابقہ امیر جماعت اسلامی ہند کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ Maulana Jalaluddin Umari

Condolence Programme
Condolence Programme
author img

By

Published : Aug 29, 2022, 5:19 PM IST

بیدر: محمد آصف الدین (مرکزی رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند کرناٹک ) نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'معروف عالم دین اور اسلامی اسکالر مولانا سید جلال الدین عمری کی خدمات میں ان کی تصنیفات قابل ذکر ہیں۔ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ تحریک اسلامی کی ضرورت اور افادیت پر مولانا مرحوم نے قلم اٹھائی جس کے نتیجے میں ایس ای او کی شکل میں طلبا و نوجوانوں کی ایک ٹیم تشکیل پائی۔ آپ نے ٹیم تیار کی جو آج پورے ملک میں تحریک اسلامی کی قیادت کر رہی ہے۔ Maulana Jalaluddin Umari Demise

Condolence Programme

محمد آصف الدین نے کہا کہ مولانا سید جلال الدین نے 50 سے زائد کتابیں لکھی۔آپ نے کتابوں کے ذریعے دعوت دین کو پھیلانے اور سمجھانے کی نایاب کوشش کی ہے۔نوجوانوں کے علاوہ آپ نے خواتین کے حقوق پر بھی قلم اٹھایا ہے ۔خواتین کے حوالے سے لکھی گئی آپ کی مشہور کتاب مسلمان عورت اور اس کا مقام کافی مشہور ہے۔ اس کے علاوہ آپ کی کتابیں رسالہ مضامین لوگوں کی زندگی میں نمایاں تبدیلی لانے کا کام کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Free Health Camp بیدر میں فری ہیلتھ کیمپ کا انعقاد

انجینئر عبد الستار (امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بیدر) نے مولانا جلال الدین عمری کے حق میں دعائے مغفرت کرتے ہوئے اللہ تبارک و تعالی سے دعا کی کہ مولانا جلال الدین عمری کو جنت میں اعلی مقام عطا کرے۔انہوں نے کہا کہ مولانا کی مثالی زندگی پر اور آپ کی تحریروں کا مطالعہ کرناچاہئے۔ان کی تحریروں سے سبق حاصل کرتے ہوئے ہمیں اپنی اپنی زندگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہئے اور قوم و ملت کے کام آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.