ETV Bharat / state

آئی ایم اے دھوکہ دہی کے اہم ملزم منصور خان کو مشروط ضمانت

ضمانت کے شرائط میں سے خاص طور پر منصور خان کو بتایا گیا کہ کورٹ کے بلائے جانے پر حاضری دینی ہوگی، کسی بھی اعتبار سے گواہوں کو تباہ کرنے کی کوشش نہیں کرنی ہے، جب تک عدالت میں سماعت جاری رہیگی وہ ضبط شدہ جائدادوں کے معاملے میں دخل اندازی نہ کریں اور عدالت کی اجازت کے بغیر شہر چھوڑ کر نہ جائیں۔

author img

By

Published : Oct 29, 2020, 3:45 AM IST

Conditional bail to Mansoor Khan, key accused in IMA fraud
آئی ایم اے دھوکہ دہی کے اہم ملزم منصور خان کو مشروط ضمانت

کرناٹک ہائی کورٹ نے آئی ایم اے (آئی مانیٹری ایڈوائزری) اسکیم جو کہ حلال سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی کا معاملہ ہے، کے اہم ملزم منصور خان کو مشروط ضمانت دے دی ہے۔

واضح رہے کہ ہائی کورٹ کے واحد جج کی بینچ نے یہ ضمانت دی ہے۔ کرناٹک ہائی کورٹ کے جج شری نیواس ہریش کمار نے چند شرائط کے ساتھ منصور خان کو ضمانت پر رہا کرنے کے ہدایات جاری کی ہیں۔

ضمانت کے شرائط میں سے خاص طور پر منصور خان کو بتایا گیا کہ کورٹ کے بلائے جانے پر حاضری دینی ہوگی، کسی بھی اعتبار سے گواہوں کو تباہ کرنے کی کوشش نہیں کرنی ہے، جب تک عدالت میں سماعت جاری رہیگی وہ ضبط شدہ جائدادوں کے معاملے میں دخل اندازی نہ کریں اور عدالت کی اجازت کے بغیر شہر چھوڑ کر نہ جائیں۔

یاد رہے کہ آئی ایم اے حلال سرمایہ کاری کے نام پر چلائے گئے ایک جمع پونجی اسکیم ہے جسے منصور خان نے مبینہ طور پر سیاست دانوں، سرکاری اعلیٰ عہدیداروں و علماء اسلام کے ساتھ ملکر انجام دیا تھا اور تقریباً 1 لاکھ لوگوں سے کم و بیش 3 ہزار کروڑ روپیوں کا اسکیم کیا تھا۔

منصور خان اس دھوکہ دہی کو انجام دینے کو بعد دبئی فرار ہوگیا تھا اور اس وقت کی ایک اسپیشل ٹاسک فورس پچھلے سال جولائی کے مہینے میں اسے دبئی سے گرفتار کر انڈیا لے آئی تھی اور اب اس معاملے کی تحقیقات سی بی آئی کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.