ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں ایک شرپسند عنصر نے حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو درازؒ کی شان میں فیس بک پر غیر شائستہ الفاظ استعمال کرکے گستاخی کی ہے۔
مذکورہ معاملے کے بعد محمد قیام علی، سکریٹری رضا اکیڈمی گلبرگہ کے پریس نوٹ کے بموجب تنظیم کی جانب سے سرکل انسپکٹر روضہ پولیس اسٹیشن کو ایک شکایت پیش کی گئی ہے۔
شکایت میں درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گلبرگہ شریف سے متعلق فیس بک پر غیر شائستہ الفاظ کا استعمال کر تے ہو ئے اولیائے کرام کی شان میں گستاخی اور سنی مسلم طبقہ کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے سید قدیر الدین پر آئی پی سی کی دفعات 153,153A, 294,295A,298,505C کے تحت مقدمات درج کرنے اور فوری ایف آئی آر فائل کرتے ہوئے امن اور قومی یکجہتی کو برقرار رکھنے اور انصاف کا مطالبہ کیا گیا ہے۔