کرناٹک وقف بورڈ نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے ضلع وقف افسر کو یہ ہدایت دی ہے کہ وہ ضلعی سطح اور تعلقہ سطح پر کورونا وائرس سے ہورہی اموات کو مقامی قبرستان میں تدفین کرنے کے معاملے پر ایک کمیٹی تشکیل دے۔
اسی سلسلے میں ضلع یادگیر ضلع وقف افسر سید سلطان قادری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'ضلع یادگیر کے تین تعلقہ جات میں اس طرح کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ جو کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے لوگوں کو مقامی قبرستان میں تدفین کرنے میں ہو رہی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے کام کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلورو میں لاک ڈاؤن میں توسیع نہیں
یادگیر کے علاوہ تعلقہ شاہ پور اور تعلقہ شورا پور کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 'تعلقہ گرمٹکل اور تعلقہ وڈگرہ سے بھی ممبر بنائے گئے ہیں۔