ریاست کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کانگریس پارٹی کی لڑائی کا مذاق اڑایا اور کہا کہ 'ان کی پارٹی جنتا دل (ایس) پیٹرول کو جی ایس ٹی کے تحت لانے کے لیے کانگریس اور بی جے پی کی مبینہ سازش کے خلاف لڑیں گی۔
ایچ ڈی کمارا سوامی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'مرکزی حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کررہی ہے، جس کے خلاف کانگریس مسلسل ملک میں احتجاج کر رہی ہے۔'
کمارا سوامی نے ٹویٹر پر لکھا کہ 'ہم نے پیٹرول کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کے لیے دونوں قومی جماعتوں کی سازش کے خلاف لڑنے کے لیے ایک مؤقف اپنایا ہے۔ ہم اس کے خلاف لڑیں گے۔
کمارا سوامی نے مزید لکھا کہ 'مرکزی حکومت مسلسل یہ کہہ رہی ہے کہ پٹرول کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے اسے جی ایس ٹی کے دائرے میں لانا ہوگا۔
وہیں کانگریس کا بھی یہی ماننا ہے کہ پیٹرول کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لاکر اس کی قیمتوں میں کمی کی جاسکتی ہے۔