ETV Bharat / state

بنگلور: 10 سالہ قدیم زمین کے فروخت کی فورجری کیس میں وزیر اعلیٰ یڈیورپا کو جھٹکا

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 5:00 PM IST

ریاست کرناٹک میں حال ہی میں کرناٹک ہائی کورٹ نے 10 سالہ پرانے کیس جس میں مقامی کاروباری عالم پاشاہ کی زمین کو مبینہ طور پر اس وقت کے وزیر اعلیٰ یدیورپا و ان کے ساتھیوں نے کاغذات کی فورجری کرکے نجی کمپنیوں کو فروخت کرنے کے معاملے میں لوک ایکت کورٹ کو ہدایات جاری کیے ہیں کہ مذکورہ کیس کو دوبارہ کھولیں اور ٹرائل چلائیں۔

بنگلور:  10 سالہ قدیم زمین کے فروخت کی فورجری کیس میں وزیر اعلیٰ یڈیورپا کو جھٹکا
بنگلور: 10 سالہ قدیم زمین کے فروخت کی فورجری کیس میں وزیر اعلیٰ یڈیورپا کو جھٹکا

کرناٹک ہائی کورٹ کے اس فیصلے سے وزیر اعلیٰ یڈیورپا کو بڑا جھٹکا لگا ہے اور اس زمین کے مالک عالم پاشاہ کو راحت ملی ہے کہ ان کے اس پرانے کیس میں پھر سے جان آئی ہے۔

اس سلسلے میں عالم پاشاہ نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے مذکورہ کیس کو دو مرتبہ لوکایکتا کورٹ نے خارج کردیا تھا اور ایک مرتبہ ہائی کورٹ نے برخاست کیا تھا لیکن انہوں نے 2016 میں پھر سے اس کیس میں ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی۔

جس کے نتیجہ میں اب ہائی کورٹ نے اس کی سماعت کی اور لوکایکتا کورٹ کو حکم جاری کیا کہ اس کیس کو دوبارہ کھولیں اور ٹرائل چلائیں۔

وزیر اعلیٰ یڈیورپا
وزیر اعلیٰ یڈیورپا

عالم پاشاہ کہتے ہیں کہ سن 2010 میں انہوں مذکورہ زمین کو حکومت سے ایک پروجیکٹ کے لئے خریدا تھا جس کے تحت وہ غریبوں کو کم ترین قیمت میں گھر بنواکر دینا چاہ رہے تھے اور اس زمین کی فروخت کے ساتھ حکومت نے گیزیٹ بھی جاری کیا تھا۔

عالم پاشاہ نے اس کیس میں وزیر اعلیٰ یڈیورپا پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے عالم پاشاہ کی مذکورہ زمین کو نجی کمپنیوں کو فروخت کرنے کے لئے کاغذات کی 'فورجری' کی تھی۔

عالم پاشاہ اب امید جتا رہے ہیں کہ ان کی زمین کو غیر قانونی طریقے سے فروخت کرنے والوں پر کارروائی ہوگی اور انہیں سزا ملے گی کہ عالم پاشاہ کو ان کی زمین کے متعلق انصاف ملے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلور: 'حکومت ہم سے ہماری زمین نہ چھینے'

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.