بنگلور:کرناٹک میں کانگریس حکومت کی دو اور "گارنٹی" اسکیمیں 'انا بھاگیہ' گروہ جیوتی اسکیمس آج سے عمل میں لائی جائے گی۔انا بھاگیہ اسکیم کے تحت اضافی 5 کلو چاول کے بدلے فائدہ اٹھانے والوں کے لیے نقد رقم ، اور 'گروہ جیوتی' اسکیم کے تحت ہر گھر کو 200 یونٹ مفت بجلی،مفت فراہم کی جائے گی۔ حکومت نے پہلے ہی پبلک ٹرانسپورٹ بسوں میں خواتین کے لیے مفت خدمات فراہم کرکے اپنی پانچ پول گارنٹیوں میں سے ایک "شکتی" کو لاگو کر دیا ہے۔
اس سلسلے میں کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیہ نے کہا کہ اس ماہ کے لیے انا بھاگیہ اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کو رقم کی ادائیگی 10 جولائی کے بعد شروع ہونے کا امکان ہے۔ جب کہ گروہ جیوتھی اسکیم آج سے نافذ ہو گئی ہے اور اس ماہ کے لیے بجلی کا بل بلنگ سائیکل کے مطابق اگست کے شروع میں آئے گا۔ سدرامیہ نے کہا "ہم نے کہا ہے کہ جولائی کے مہینے کی رقم (انا بھاگیہ اسکیم کے تحت) فائدہ مندوں کو چاول کے بجائےرقم جولائی میں ہی ادا کر دی جائے گی. ہم نے نہیں کہا تھا، ہم اسے یکم جولائی کو ہی ادا کر دیں گے۔
اپنی انتخابی گارنٹی کو پورا کرنے کے لیے درکار چاول کی بڑی مقدار کی خریداری میں دشواری کا سامنا کرتے ہوئے، ریاستی حکومت نے مفت چاول کی اسکیم کے تحت اضافی 5 کلو چاول کے لیے فائدہ اٹھانے والوں کو 34 روپے فی کلو کی شرح سے نقدی ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خوراک اور شہری سپلائی کے وزیر کے ایچ منیاپا نے کہا، رقم ایک ہفتہ یا 10 دنوں میں مستحقین کے بینک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دی جائیگی۔
واضح رہے کہ 'گروہ جیوتھی' اسکیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے، وزیر توانائی کے جے جارج نے کہا اس اسکیم کے لیے رجسٹریشن جاری ہے اور اب تک تقریباً 86.5 لاکھ صارفین نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ وزیر نے کہا "مفت کرنٹ (200 یونٹ تک) آج سے ہی لاگو کیا ہے۔ وزیر نے کہا کہ گروہ بھاگیہ اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے خواہشمند صارفین کو آن لائن رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ اس ماہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے کوئی بھی 24 یا 25 جولائی تک درخواست دےسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Bait ul Maal Committee مسجد طحہ کی جانب سے طلبہ و طالبات کو ٹیلنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا
کسی کو گروہ جیوتی اسکیم کے لیے 'سیوا سندھو' ویب سائٹ پر درخواست دینا ہوگا یا گراما ون، کرناٹک ون، بنگلور ون مراکز پر بھی دستیاب اسسٹڈ موڈ کے ذریعے درخواست دئے جاسکتے ہیں۔ فائدے کا حساب مالی سال 2022-23 کے لیے اوسط کھپت کے علاوہ 10 فیصد اضافے کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، لیکن کل رقم 200 یونٹس سے کم ہے۔