بنگلور: قانون ساز کونسل اور کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دینے کے بعد، سابق مرکزی وزیر سی ایم ابراہیم نے اتوار کو جے ڈی (ایس) کے ریاستی صدر کا عہدہ سنبھالا ہے۔ جے ڈی (ایس) کے سابق ریاستی صدر ایچ کے کمار سوامی نے جے ڈی (ایس) پارلیمانی بورڈ کے صدر کا عہدہ سنبھالا۔ CM Ibrahim Takes Charge as JDS State President سابق وزیر اعظم اور جے ڈی ایس کے سینیئر لیڈر ایچ ڈی دیوے گوڑا اور کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کی موجودگی میں سی ایم ابراہیم نے آئندہ اسمبلی انتخابات جیتنے کے عزم کے ساتھ پارٹی کے ریاستی صدر کا عہدہ سنبھالا ہے۔