ETV Bharat / state

Civil Judge Sahil Ahmed سامان خریدتے وقت رسید ضرور لیں ,اس سے جعلسازی کو روکا جا سکتا ہے

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 5:36 PM IST

سینئر سول جج اور ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے سکریٹری ساحل احمد نے کہا کہ صارفین سامان خریدتے وقت کوالیٹی، ISI مارک، قیمت، تیاری اور مدت ختم ہونے کی تاریخ کی ضرور جانچ کریں اور لازمی رسید بھی حاصل کریں، ایسا کرنے سے جعلسازی کو روکا جا سکتا ہے۔

سامان خریدتے وقت رسید ضرور لیں ,اس سے جعلسازی کو روکا جا سکتا ہے

یادگیر:ریاست کرناٹک کے یادگیر میں ضلع انتظامیہ کی عمارت کے آڈیٹوریم ہال میں ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت، محکمہ فوڈ سیول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئر ڈیپارٹمنٹ، لیگل میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈرسل کمیشن کے اشتراک سے عالمی یوم صارف 2023 کے موقع پر ایک جلسے کا اہتمام کیاگیا۔ سینئر سول جج اور ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے سکریٹری ساحل احمد نے جلسے کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ غریبوں، مزدوروں جن کی آمدنی 50 ہزار روپے سے کم ہے انہیں مفت قانونی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔اس سے انہیں فائدہو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ قانونی مدد حاصل کرنے والوں کے پاس تحصیل آفس، کورٹ، ہائی کورٹ میں درخواست دینے کا موقع ہے۔اس سے ان کی پریشانیاں کم ہو سکتی ہے۔وہ مسئلے سے بھی نجات پا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 1986 میں جن صارفین کو دھوکہ دیا گیا ہے وہ اس یہاں شکایت کر سکتے ہیں لیکن کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کے نفاذ کے بعد اس ایکٹ میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں۔نئے ایکٹ کے مطابق رسید نہ دینے والے دکاندار کے خلاف نوٹس جاری کیا جائے گااور پھر صارف فورم میں مقدمہ درج کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:EVM Vs Ballot Paper بیلٹ پیپر واپس لایا جائے، نظیر احمد

سینئر سول جج اور ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی کے سکریٹری نے کہا کہ اس نئے ایکٹ کے مطابق سامان تیار اور فروخت کرنے والے افراد ذمہ دار ہوں گے کہ انہوں نے خریدار کو کیا فروخت کیاہے۔ اسی موقع پر اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ کمشنر شرنباسپا ، محکمہ فوڈ سیول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئر ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائرکٹر بھیمارایا فوڈ کارپوریشن کی ڈسٹرکٹ منیجر مسز شلپا، اسسٹنٹ ڈائرکٹر لیگل میٹرولوجی ٹی این دیوراج، محکمہ کھیل کے افسر راجو اور دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.