پیریاپٹنم: کرناٹک کے پیریاپٹنم شہر میں شرپسندوں کی جانب سے سینٹ میری چرچ میں مبینہ توڑ پھوڑ کو معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد علاقے میں بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ شرپسندوں نے ضلع کے پیریا پٹنم میں گونی کوپا روڈ پر واقع سینٹ میری چرچ پر حملہ کیا اور موجود فرنیچر اور عیسیٰ مسیح کی مورتی کے ساتھ مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کی۔ Statue of Jesus Broken in Mysore
بتایا جا رہا ہے کہ شرپسندوں نے منگل کی رات چرچ میں گھس کر وہاں موجود پھولوں کے گملوں اور آرائشی سامان کو بکھیر دیا۔ اس کے علاوہ مائیک اور چندہ پیٹی چوری کر لے گئے جب کہ فرنیچر بھی توڑ دیا گیا۔ یہ فعل اس وقت کیا گیا جب چرچ کے پادری میسور گئے ہوئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد پیریاپٹنم پولیس نے جائے وقوع کا دورہ اور معائنہ کیا۔ اس معاملے میں چرچ کے پادری جان پال نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد پولیس نے شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔