ETV Bharat / state

Christian Voters Name Missing بنگلور آرچڈیوسیز نے سی ای او سے نئی فہرست کا مطالبہ کیا - بنگلورو سی ای او سے نئی فہرست کا مطالبہ

بنگلورو میں ووٹر لسٹ سے عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے ووٹرز کے نام غائب ہونے کے معاملے پر بنگلور آرچڈیوسیز نے چیف الیکٹور آفیسر سے نظرثانی شدہ، غلطی سے پاک اور اپ ڈیٹ شدہ ووٹر لسٹ تیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔Christian Voters Name Missing from Voter List in Bangalore

بنگلور آرچڈیوسیز نے سی ای او سے نئی فہرست کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 7:17 PM IST

بنگلورو: چند ماہ قبل ریاست کرناٹک میں ’’ووٹر ڈیٹا تھیفٹ‘‘ ووٹر ڈیٹا چوری اسکیم کا پردہ فاش ہوا تھا جس کے متعلق کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی برسر اقتدار حکومت پر ’’چیلومے‘‘ نامی ایک این جی او کے ساتھ مل کر اس ڈیٹا چوری (اسکیم) کو انجام دینے کا الزام عائد کیا تھا۔ حالانکہ اس اسکیم کے معاملے میں متعدد اہلکاروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے تاہم تحقیقات ابھی بھی جاری ہے۔ اس کے باوجود ووٹرز کے ڈیٹا کا غائب ہونا بنگلور کے چند حلقوں میں عام بات ہو چکی ہے اور خاص طور پر اقلیتی طبقات کے اکثریتی علاقوں میں یہ شکایت زیادہ پائی جا رہی ہے۔

اس ضمن میں بنگلور کے آرچڈیوسیز کے ترجمان جے اے کانتھراج نے کرناٹک کے چیف الیکٹورل آفیسر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نئی انتخابی فہرستیں جاری کریں کیونکہ شیواجی نگر حلقہ میں حتمی انتخابی فہرست 2023 سے متعدد عیسائیوں کے نام حذف کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن آفیسر کے نام ایک خط میں، ترجمان نے نشاندہی کی ہے، ’’قریبی جانچ اور تصدیق سے معلوام ہوتا ہے کہ ہماری مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے (افراد کے) ناموں کی ایک بڑی تعداد (فہرست سے) غائب ہے۔ کل 9,195 ناموں میں سے تقریباً 8,000 نام غائب ہیں جن میں ایس سی، پسماندہ طبقات اور مسلم کمیونٹی کے ووٹرز بھی شامل ہیں۔‘‘

اقلیتی طبقے سے وابستہ افراد کے نام حذف کیے جانے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’’یہ ناقابل یقین ہے کہ 193 بوتھز میں سے 91 کو چُن کر صرف ان ووٹرز اور بوتھز کے ناموں کو حذف کر دیا گیا ہے جہاں بڑی تعداد میں اقلیتی طبقے سے وابستہ افراد آباد ہیں۔‘‘ ترجمان نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس سے جو نقصان ہوا ہے اس پر یقین کرنا ناممکن ہے!‘‘ کانتھراج نے دیگر حلقوں کی فہرستوں سے بھی اس طرح کے حذف ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر چھیڑ چھاڑ کے ایسے معاملات میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی تو اس کے نتیجے میں لوگوں کا انتخابی طریقہ کار پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ ترجمان کانتھراج نے چیف الیکٹورل آفیسر سے بروقت مداخلت اور فوری اصلاح کی درخواست کی تاکہ انتخابی مشینری پر عوام کا اعتماد بحال ہو سکے۔

مزید پڑھیں: Voter List Awareness campaign ووٹرلسٹ میں ناموں کے اندراج کے لیے کرناٹک میں بیداری مہم

کانتھراج نے سبھی اقلیتی برادریوں خاص کر مسیحی برادری کی جانب سے اپیل کی کہ الیکشن کمیشن اس معاملے میں فوری مداخلت کرے اور جلد از جلد ایک نظرثانی شدہ، غلطی سے پاک اور اپ ڈیٹ شدہ ووٹر لسٹ کو تیار کرنے کا بندوبست کرے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.