بنگلور: عالم پاشا نے 2016 میں دوبارہ شکایت درج کروائی تھی، جس میں چند روز قبل ہائی کورٹ میں سنوائی ہوئی۔ اس معاملے میں ہائی کورٹ نے لوک آیوکت کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وزیر اعلیٰ یدیورپا کے خلاف درج شکایت کو پھر سے کھولا جائے اور ٹرائل چلایا جائے۔ ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بعد وزیر اعلی یدیورپا کی مشکل میں اضافہ ہوا ہے۔
اس سلسلے میں آج عالم پاشا نے ایک پریس کانفریس منعقد کر نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ اس معاملے میں اپنے لیے انصاف چاہتے ہیں۔ عالم پاشا نے بتایا کہ جب تک وزیر اعلیٰ پر اس معاملے میں غیر جانبدارانہ کیس نہیں چلایا جائیگا، اس وقت تک انہیں ان کی زمین کے متعلق انصاف ملنا ممکن نہیں۔
اس درمیان 2 دن قبل وزیر کا عہدہ سنبھالے موروگیش نیرانی نے عالم پاشا کے الزامات کو بے بنیاد بتایا اور انہیں پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا۔ اس کے جواب میں عالم پاشا نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اس معاملے میں دھوکہ دہی کس نے کی ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس بات کا فیصلہ کورٹ میں ہوگا اور انہوں نے مطالبہ کیا کہ پہلے استعفیٰ دیں اور قانونی کارروائی کا ساتھ دیں۔
لہذا عالم پاشا نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کو غیر جانبدارانہ طور پر کورٹ میں چلانے کے لیے یہ ضروری ہے کہ وزیر اعلیٰ اور وزیر کابینہ موروگیش میدانی اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیں اور قانونی کارروائی میں ساتھ دیں۔