ETV Bharat / state

Kalyana Karnataka Utsav وزہر اعلیٰ نے بیدر میں کلیانہ کرناٹک اتسو کے موقعے پر قومی پرچم لہرایا

ریاست میں کانگریس کی زیرقیادت حکومت کی طرف سے شروع کی گئی پانچ گارنٹی اسکیمیں غریبوں کے معاشی حالات کو بہتر بنائیں گی جو مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔ ماحولیات اور جنگلات کے وزیر اور ضلع انچارج ایشور کھنڈرے نے کہا کہ اس سے ریاستی معیشت میں بھی بہتری آئے گی اور مجموعی ریاستی گھریلو پیداوار (جی ایس ڈی پی) میں اضافہ ہوگا۔

وزہر اعلیٰ نے بیدر میں کلیانہ کرناٹک اتسو کے موقع پر قومی پرچم لہرایا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2023, 11:20 AM IST

وزہر اعلیٰ نے بیدر میں کلیانہ کرناٹک اتسو کے موقع پر قومی پرچم لہرایا

بنگلورو: بیدر کے نہرو اسٹیڈیم میں کلیانہ کرناٹک اتسو (یوم آزادی) کے موقع پر قومی پرچم لہراتے ہوئے وزیر کھنڈرے نے یاد دلایا کہ اگرچہ ہندوستان کو 1947 میں آزادی ملی لیکن حیدرآباد کرناٹک کی ریاست کو ہندوستان میں ضم ہونے میں ایک سال سے زیادہ کا عرصہ لگا۔ ماحولیات اور جنگلات کے وزیر ایشور کھنڈرے اتوار کو بیدر میں کلیانہ کرناٹک اتسو تقریب میں قومی پرچم لہرانے کے بعد سلامی لیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آزادی کے لئے جدو جہد کرنی پڑی ہے۔ اس کے لئے بڑی قربانیاں دی گئیں ہیں۔ اسی وجہ سے ہم اس دن کو مناتے ہیں۔ آزادی کے وقت 565 میں سے 562 ریاستوں نے ہندوستان میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ لیکن حیدرآباد کے نظام اور کشمیر کے حکمران نے ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ 13 ستمبر 1948 کو حکومت ہند نے حیدرآباد کے خلاف پولیس کارروائی شروع کی اور نظام کے پاس انڈین یونین سے الحاق کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا تھا. سردار ولبھ بھائی پٹیل اور جواہر لال نہرو جیسے قائدین نے حیدرآباد کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔ ریاستی وزیر کھنڈرے نے سوامی رامانند تیرتھ، جگن ناتھ راؤ چندرکی، دتاترایا اوراڈی، شیو مورتی سوامی الونڈی، مہادیوپا لوکھنڈے، پربھو راؤ کمبالی والے، کشاپا کھنڈرے اور بھیمننا کھنڈرے جیسے قائدین کی کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے کرناٹک کی آزادی کی جدوجہد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اب کلیانہ کرناٹک کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ Reading Preamble to Constitution کرناٹک میں اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں آئین کی تمہید پڑھنا لازمی قرار

سابق نائب وزیر اعظم سردار ولبھ بھائی پٹیل کی تصویر لے کر بسواشورا سرکل سے نہرو اسٹیڈیم تک ایک جلوس نکالا گیا۔ مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء اور کنڑ حامی تنظیموں کے ارکان نے جلوس میں حصہ لیا۔ اس موقعے پر وزیر بلدی نظم و نسق رحیم خان، رکن اسمبلی شیلیندر بیلڈلے، رکن قانون ساز کونسل اروند کمار ارالی، رگھوناتھ راؤ ملکاپورے، ڈپٹی کمشنر گووند ریڈی، ضلع پنچایت چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا اور دیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.