ETV Bharat / state

غریبوں کے لئے "چرکہ" ہسپتال ایک نعمت ہوگا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ یڈیورپا نے بنگلور شہر کے شیواجی نگر علاقے میں براڈ وے روڈ پر واقع "چرکہ" ہسپتال کا افتتاح کیا۔

غریبوں کے لئے "چرکہ" ہسپتال ایک نعمت ہوگا
غریبوں کے لئے "چرکہ" ہسپتال ایک نعمت ہوگا
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 8:53 PM IST

چار منزلہ اس اوپر اسپیشلٹی ہسپتال میں عوام الناس کے لیے نہایت مناسب و معقول اخراجات میں علاج فراہم کیا جائیگا۔

واضح رہے کہ "چرکہ" ہسپتال بنگلورو کارپوریشن بی بی ایم پی، بورنگ و لیڈی کران میڈیکل انسٹیٹیوٹ اور انفوسس فاؤنڈیشن کے تعاون سے تعمیر کیا گیا تھا جس کا افتتاح آج وزیر اعلیٰ یڈیورپا کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

ہسپتال کل 24.38 کروڑ روپیوں کی لاگت سے تعمیر ہوا جس کے انفراسٹرکچر اور مشینری کے لیے 11 کروڑ روپیوں کا تعاون کیا گیا تھا۔

ہسپتال میں 130 بیڈز کی سہولیت ہے جن میں 60 مردوں، 50 خواتین اور 20 بچوں کے لیے مختص ہیں۔

اس کے علاوہ باہری مریضوں کے لیے جنرل و ایمرجنسی کئیر، ڈائلیسس کی سہولت، سرجیکل روم، سی سی آئی و آئی سی یو وغیرہ کی بھی معقول سہولیات موجود ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.