ETV Bharat / state

یادگیر: بلدیہ چیئرمین کی اپیل - سڑکوں پر آ جاتا ہے

چیئرمین بلدیہ یادگیر نے کہا کہ ماحول صاف ستھرا ہوگا تو سماج میں خوشحالی آئے گی اور صحت مند سماج بنے گا۔

Chairman
چیرمین کی اپیل
author img

By

Published : Jan 9, 2021, 4:43 PM IST

کرناٹک: ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے مجلس بلدیہ کے چیئرمین ولاس پاٹل نے میڈیا سے شہر کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ گھروں کا کچرا نالیوں اور سڑکوں پر نا پھینکیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ کی جانب سے شہر کے ہر وارڈ میں کچرا لے جانے کے لیے گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔

چیرمین کی اپیل

انہوں نے کہا کہ اکثر ہم دیکھتے ہیں کہ گھروں کے اطراف و اکناف کی نالیوں میں پانی کے باٹل، پالتھین کور زیادہ دیکھا جاتا ہے جس سے نالیوں کا بہتا ہوا پانی رک جاتا ہے اور پانی سڑکوں پر آ جاتا ہے، جس کی وجہ سے راہگیروں کو کافی تکلیف ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حضرت سید شاہ جلال الدین حسینی کا سالانہ عرس کا انعقاد

چیئرمین بلدیہ یادگیر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہم اپنے گھر کو پاک صاف رکھتے ہیں اسی طرح اپنے گھر کے اطراف بھی صفائی کا خیال رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ماحول صاف ستھرا ہوگا تو سماج میں خوشحالی آئے گی اور صحت مند سماج بنے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.