بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر سے رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر بھگونت کھوبا نے فلائی اوور اور قومی شاہراہ 50 کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ ہماری حکومت ریاست بیدر سمیت تمام اضلاع کی ترقی کے لئے فکرمند ہے۔ہم ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر ہی لوگوں کے درمیان اپنی موجودگی کا احساس دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ہم کام پر یقین رکھتے ہیں اسی وجہ سے ہمارے وزیراعظم نریندر مودی نے سب کا ساتھ سب کا وکاس نعرہ دیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر رکن اسمبلی رحیم خان، بیدر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بابو والی کے علاوہ کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔تمام لوگوں نے ترقیاتی کاموں کی تعریف کی۔
مرکزی وزیر بھگونت کھوبا نے رکن اسمبلی بیدر شمال رحیم خان کے ہمراہ ہائی وے کا اسپورٹس کار میں بیٹھ کر معائنہ کیا۔ بعد ازاں رکن پارلیمنٹ بیدر بھگونت کھوبا نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے بیدر شہر کے علاقہ نوباد کے قریب دلکش اور خوبصورتی سے تعمیر بائی پاس ہائی وے روڈ (ریلوے فلائی اوور) کا افتتاح کرتے ہوئے کافی مسرت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی اور قومی شاہراہوں کے وزیر عزت مآب نتن گڈکری جی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آج ان کے تعاون سے بیدر شہر میں ایک خوبصورت ہائی وے کی تعمیر عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے کئی سالوں سے ریلوے فلائی اوور کو لے کر مطالبات کیے جارہے تھے۔مجھے آج اس کا افتتاح کرتے ہوئے کافی خوشی ہو رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:journalist Shiv Sharanpa Vali: کرناٹک کے سینئر صحافی شیوشرنپا والی سے خصوصی بات چیت
اس موقع پر بیدر شمال کے رکن اسمبلی رحیم خان نے کہا کہ 94 کروڑ روپے سے تعمیر کیا گیا یہ فلائی اوور شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کر رہا ہے ۔مجھے رکن پارلیمنٹ کے ساتھ اس سڑک پر سفر کرتے ہوئے مشاہدے کے دوران یہ خیال آ رہا تھا کہ میں کسی دوسرے ممالک کی سڑکوں پر سفر کر رہا ہو۔