بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر کے رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر بھگونت گھویا نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ضلع آفس میں سی سی ٹی وی کمانڈ سنٹر کا افتتاح کیا۔Central Minister Bhagwant Goya Inaugurates CCTV Command Centre
افتتاحی تقاریب کے موقع پربیدر ساؤتھ کے رکن اسمبلی بنڈپا قاسم پور اور بیدر نارتھ کے رکن اسمبلی رحیم خان کے علاوہ بیدر اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین بابو والی ،بیدر ڈپٹی کمشنر گویند ریڈی، ڈیکا کشور بابو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بیدر، ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شلپا ایم نے شرکت کی ۔
اس موقع پر بیدر ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ڈیکا کشور بابو نے بتایا کہ محکمہ پولیس بیدر کی جانب سے شہر میں جرائم کی روک تھام کے لئے ہر ممکن کوشش میں مصروف ہے ۔پولیس انتظامیہ نے اس کے لئے شہر میں 200 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔اس کی مدد سے جرائم کی وارداتوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Young Generation is away from Books 'نوجوان نسل موبائل میں مصروف اور کتابوں سے دور ہوگئی'
انہوں نے کہاکہ سی سی ٹی وی کی مدد سے جرائم کی وارداتوں میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے میں آسانی ہو سکتی ہے۔عام لوگوں سے مدد کی اپیل کی جارہی ہے۔ ضلع بیدر کو پوری طرح سے جرائم سے پاک بنانے کے مقصد سے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔Central Minister Bhagwant Goya Inaugurates CCTV Command Centre