ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور کے مولانا مجیب اسد نے ویلینٹائن ڈے کے منائے جانے سے متعلق میڈیا سے بات کی۔
انھوں نے کہا کہ ہوئے کہا کہ اسلام میں بےحیائی کو گناہ قرار دیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تین افراد پر اللہ تعالی نے جنت میں داخلےکوممنوع کیا ہے۔ ایک شرابی۔ دوسرا ماں باپ کا نافرمان اور تیسرا وہ جو اپنی بیوی بچوں میں بے حیائی برداشت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بےحیائی کو روکنا ہم سب کا فریضہ ہےمولانا نے مزید کہا کہ 14 فروری جو ویلنٹائن ڈے کے طور پر مناتے ہیں یہ مغربی کلچر ہے اس کا اسلام سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی بھارتی کلچر میں اس کا کہیں ذکر آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ مسلم نوجوان بھی اس لعنت میں مبتلا ہوگئے ہیں جو بے حیائی اور برائیوں کو جنم دیتی ہےانہوں نے کہا کہ اس دن لوگوں کو چاہیے کہ وہ یوم حیا کے طور پر منائیں۔ انہوں نے نوجوانوں سے خاص کر اپیل کرتے ہوئے کہا کے وہ 14 فروری کے دن اپنے آپ کو بے حیائی سے دور رکھیں اور سماج میں معاشرے میں بے حیائی کے بدلے حیا اور پردے کی اہمیت سے متعلق لوگوں کو بتائیں۔