ETV Bharat / state

'سی بی آئی، مرکزی حکومت کے اشارے پر کام کر رہی ہے' - کانگریس

کرناٹک کانگریس کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار اور ان کے بھائی رکن پارلیمان ڈی کے سریش کے گھروں اور دفاتر پر سی بی آئی کے چھاپے کو پارٹی نے بی جے پی حکومت کی سازش قرار دیا ہے جبکہ بی جے پی نے اس میں کسی بھی قسم کی سیاست کی واضح تردید کی ہے۔

dk shivakumar house
dk shivakumar house
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 7:45 PM IST

کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور اسمبلی میں حزب اختلاف رہنما سدارمیا نے کہا کہ 'بی جے پی نے عوام کی توجہ منتشر کرنے کے لیے ہمیشہ انتقامی سیاست میں ملوث رہی ہے۔ شیو کمار کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ، ضمنی انتخابات کی ہماری تیاریوں کو پٹری سے اتارنے کی ایک کوشش ہے۔

کانگریس کے ترجمان اور کرناٹک کے انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ 'سی بی آئی کو بی ایس یدی یورپا کی سربراہی والی بی جے پی حکومت کی بدعنوانی پر توجہ دینی چاہیے۔

کرناٹک کے وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر سدھاکر نے کہا کہ 'ڈی کے شیو کمار اور ان کے بھائی کی رہائش گاہ پر ان چھاپوں میں کوئی سیاست ملوث نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب اور آئی ٹی چھاپے کے مابین کوئی تعلق نہیں ہے اور سیاسی طور پر اس کی حوصلہ افزائی کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ آمدنی سے زائد اثاثوں کے معاملے میں کرناٹک، دہلی اور ممبئی میں ڈی کے شیوکمار کے بھائی اور ان کے ساتھیوں کے 14 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ شیو کمار منی لانڈرنگ کیس میں پچھلے سال کے اواخر میں 50 دن جیل میں بھی تھے۔ شیو کمار کو اس سال مارچ میں پردیش کانگریس کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.