بنگلور: کاویری ہماری ہے، ہم خون دینے تیار ہیں مگر کاویری کا پانی نہیں، اس نعرے کے ساتھ گذشتہ روز ریاست میں کرناٹک بند منایا گیا. اس سلسلے میں شہر بنگلور کے مختلف مقامات پر چالیس سے زائد سماجی و پرو کنڑا آرگنائزیشنز کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور ریاستی کانگریس و مرکزی بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
کرناٹک بند مکمل طور پر پرامن رہا اور کہیں سے بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی خبر نہ رہی. اس سلسلے احتجاجی افراد نے ریاستی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ کاویری کے پانی کو تامل ناڈو نہ چھوڑے اور ساتھ ہی وزیراعظم نریندر مودی سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی گئی۔
واضح رہے کہ کنڑا فلم انڈسٹری نے بھی کاویری کا پانی تمل ناڈو کو چھوڑنے کی مخالفت کرنے کے لیے بند میں شمولیت اختیار کی جس میں اداکاروں، پروڈیوسروں، ہدایت کاروں اور تکنیکی ماہرین نے یہاں دھرنا دیا۔ تمل اداکار شیوراج کمار، درشن، 'دنیا' وجے اور دھروا سرجا ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے سری گروراجا کلیانہ منتپا کے قریب منعقدہ احتجاج میں حصہ لیا۔
مزید پڑھیں: بنگلورو بند کی کال کا رہا جزوی اثر
کرناٹک فلم چیمبر آف کامرس نے جمعرات کو ایک میٹنگ کے بعد دن بھر کے بند کی حمایت کا اعلان کیا، ریاست بھر کے تھیٹروں نے شام تک شو منسوخ کر دیے تھے، کرناٹک فلم ایگزی بیٹرز ایسوسی ایشن نے بند کی حمایت کی.