ETV Bharat / state

Environmental Protection 'قومی آفات سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کیلئے احتیاط ضروری' - etv bharat urdu news

دنیا بھر میں ماحولیات میں تیزی سے تبدیلی رونما ہو رہی ہے اور اس کے منفی اثرات سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔ Environmental Protection

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 19, 2023, 9:28 AM IST

بیدر: راشٹریہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس کے 10ویں بٹالین ٹیم کمانڈر پردیپ کمار نے کہا کہ طوفان، سیلاب، آگ اور دیگر آفات کے موقع پر عوام احتیاط برتیں تو جانی نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔ وہ بیدر تعلقہ کے مرکھل گاؤں میں 10 ویں بٹالین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس کے ذریعے آفات سے نمٹنے کے لیے ایک کمیونٹی بیداری پروگرام کا افتتاح کر رہے تھے۔

حال ہی میں ماحولیات کے منفی اثرات کی وجہ سے آفات رونما ہو رہی ہیں، لہٰذا ہم سب کو ہوشیار اور آگاہ رہنا چاہیے کہ ہمیں اپنی حفاظت کیسے کرنی چاہیے اور کیا نہیں کرنا چاہیے، آج ہم اس موک شو کے ذریعے عوام میں آگاہی پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو نازک حالات میں احتیاطی تدابیر سے متعلق معلومات حاصل ہونا نہایت ضروری ہے، عوام کو اگر معلومات ہو تو وہ خود بھی بچ سکتے ہیں اور اپنے اطراف اکناف کی عوام کو بچا بھی سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نہ صرف سیلاب کی صورت میں بلکہ روڈ ایکسیڈنٹ، ہارٹ اٹیک اور آگ لگنے کی صورت میں بھی تحفظ حاصل کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کر رہے تھے۔ اس پروگرام میں این ڈی آر ایف کی ٹیم نے سیلاب، سونامی، آگ، طوفان وغیرہ جیسی آفات کو کم کرنے کے بارے میں جانکاری دی اور اس طرح کے واقعات کی صورت میں اٹھائے جانے والے مختلف حفاظتی اقدامات کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: گلوبل وارمنگ اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے ورکشاپ

اس موقع پر بیدر تعلقہ پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مانیکاراؤ پاٹل، بیدر تحصیلدار نرسپا، مرکھل گرام پنچایت کے صدر ویجناتھ کامبلے، ٹیچر بلونت راؤ، راشٹریہ ڈیزاسٹر ریلیف فورس کے ہیڈ کانسٹیبلس سری کانت ماروتی، دتو براڈے، کانسٹیبلس کے. جناردھن، رمیش، ایل این مورتی اور مرکھل گاؤں والے سمیت اسکولی بچے موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.