ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے چمالے آؤٹ میں واقع ایس ایم کیئر ہاسپٹل کے ڈاکٹر سید مسیح الدین نے کہا کہ ہمارے ملک میں کینسر کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھارت میں کرناٹک کینسر کے مریضوں کی تعداد میں پانچویں مقام پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ کینسر کوئی لاعلاج مرض نہیں ہے۔ اس کا علاج ممکن ہے اور کامیاب علاج ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست کرناٹک میں ایسے کئی کینسر سینٹر ہیں جہاں پر اس کا علاج کیا جا رہا ہے، مگر ضرورت ہے وقت پر اور وقت رہتے ہیں اس کا علاج کرائیں۔
سرطان کی ابتدائی علامات میں مستقل تھکن، وزن میں اچانک کمی، درد، بخار، ہاضمے کی مسلسل خرابی اور کھانسی وغیرہ شامل ہیں۔
اکثر خواتین اپنے بچوں کو اپنا دودھ نہیں پلاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کو کینسر ہونے کی زیادہ گنجائش رہتی ہے۔ ڈاکٹر مسیح نے کہا کہ ماؤں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اپنا دودھ پلائیں۔
ماں کا دودھ بچوں کے لیے سب سے بہتر ہوتا ہے۔ ڈاکٹر مسیح نے کہا کہ پھل، ہری سبزیاں کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئیے۔