خیال رہے کہ ریاست کرناٹک میں اقلیتی طلباء کو ایجوکیشن لون اسکالرشپ کی سہولت فراہم کرنے میں لاپروائی برتنے کے خلاف احتجاجی مہم چلائی جارہی ہے۔
گلبرگہ میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے جانب سے ریاستی، مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
اس موقع پر کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے ذمہ دارن نے بتاتے ہوئے کہا کہ کرناٹک اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن کی جانب سے طلبا کے لیے دیے جانے والے ایجوکیشن لون اور اسکالرشپ میں لاپر وائی برتی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ اس علاقے کے اقلیتی اور غریب طلبا کرناٹک اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن سے دیے جانے والے ایجوکیشنل لون اور اسکالرشپ کے بھروسے سے ہی اعلی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں:گلبرگہ: ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج
تاہم حکومت کی جانب سے سے ایجوکیشن لون اور اسکالر شب دینے میں لاپروائی برتی جا رہی ہے۔
ایجوکیشن لون کے لئے عرضی ڈالنے کے باوجود بھی انھیں اسکالرشپ، نہیں ملتی ہے۔
اس سے طلبا کو بار بار کرناٹک اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن لیمٹیڈ کا چکر لگانا پڑ رہا ہے۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ کرناٹک اقلیتی ترقیاتی کارپوریشن کے افسران سے بھی ٹھیک سے طلبا کے ساتھ برتاؤ بھی نہیں جا رہا ہے۔
پی ایچ ڈی اور ایم فیل کے طلبہ کو ہر ماہ دی جانے والی اسکالرشپ میں بھی کٹوتی کی گئی ہے۔
اس سے متعدد طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس لیے ریاستی حکومت سے یہ مطالبہ ہے کہ وہ جلد سے جلد طلبا کے لئے ایجوکشن لون اور اسکالرشپ کی سہولت فراہم کرے