خیال رہے کہ ریاست کرناٹک میں اقلیتی طلباء کو ایجوکیشن لون اسکالرشپ کی سہولت فراہم کرنے میں لاپرواہی برتنے کے خلاف احتجاجی مہیم چلائی جارہی ہے۔
ریاست کر ناٹک گلبرگہ شہر میں کمیمپس فرنٹ آف انڈیا گلبرگہ کے زیر اہتمام کرناٹک مائینارٹی کارپوریشن، سماج کلیان علاقے اور اقلیتی علاقوں میں طلبا کے لئے دی جانے والی اسکالرشپ اور ایجوکیشن میں لاپرواہی برتنے کے خلاف ریاست بھر احتجاج مہیم چلائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:یادگیر:'تنظیم کے قیام کا مقصد ملت کے مسائل کو حل کرانا ہے'
اس موقع کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے ریاستی رکن سید سرفراز نے کہا کہ ریاست میں پندرہ ہزار سے زائد طلبا ایجوکیشن لون سے محروم ہو گئے ہیں۔
ایجوکیشن لون نہ ملنے سے غریب طلباء کالج کی فیس جمع کرانے سے قاصر ہیں۔
اس لیے اقلیتی طبقات کے طلبہ کے لئے اسکالرشپ کی منظوری میں تسا ہلی پر کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے جانب ریاست سطح پر اقلیتی طلبہ کا آندولن چلایا جارہا ہے۔
آئندہ 28 نومبر 2020 کو گلبرگہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
اقلیتی طلبہ کے لئے پی ایچ ڈی اور ایم فل، فیلوشپ ماہانہ 25 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار روپیئے کردیا گیا ہے اور سالانہ خرچ 10 ہزار روپے بند کرنے کی انھوں نے مذمت کی ہے۔