ETV Bharat / state

منہ کے کینسر کے مفت علاج کے لیے کمپ

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں واقع نارکوٹک اسپیشلٹی ہاسپٹل میں کینسر کے مفت علاج کے لیے ایک روزہ کیمپ لگایا گیا۔

author img

By

Published : Mar 28, 2021, 3:09 AM IST

doctor
ڈاکٹر

اس موقع پر ڈاکٹر ویویک شیٹی نارائن ہاسپٹل بینگلور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ منہ کے کینسر کی اصل وجہ تمباکو، بیڑی، سگریٹ ہے۔

ڈاکٹر

منہ کے کینسر کے 90 فیصد مریض تمباکو سے تیار ہونے والی اشیاء کا استعمال کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے بھی کینسر سے محفوظ رہنے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کینسر ہے تو مریض کو حکومت کی جانب سے معلومات فراہم کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والی نسل کو کینسر سے بچانے کے لئے بچوں کو تمباکو سے تیار ہونے والی چیزوں سے دور رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کینسر ہو بھی جائے تو بینگلور میں واقع نارائن ہسپتال میں علاج کروا سکتے ہیں۔ یہاں حکومت کی جانب سے رعایتی علاج بھی کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ' خواتین کاروباری ایک دوسرے کی مدد کر کے آگے بڑھیں'

انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی منہ کے کینسر کی یا کوئی بھی شکایت ہو تو اس کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کر کے اپنا علاج کروانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کینسر پہلے اور دوسرے اسٹیج پر ہو تو 90 فیصد تک علاج ممکن ہے اور تیسرے اور چوتھے اسٹیج پر بھی ہو تو چالیس سے پچاس فیصد تک علاج کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمباکو سے تیار ہونے والی چیزوں سے دور رہیں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.