بیدر: جو قوم اپنا مذہب اور اپنی زبانوں کلچر کو بھلا دیتی ہے وہ قوم زوال پذیر ہوتی ہے۔موجودہ دور میں سماج میں اپنے مذہب اور اپنے کلچر کو عام کرنے کے لئے کئی لوگ کام کررہے ہیں۔ ایسی ہی ایک شخصیت کا نام عبد الجبار ہے۔Cambridge Hafiz Ul Quran Model Primary School Play Important Role In Muslim Society
گرین انڈیا ایجوکیشن ٹرسٹ کے ماتحت چل رہے کیمبرج پرائمری اسکول کے چیئرمین عبد الجبار ہیں 2004 میں بچوں کے لئے انگریزی تعلیم دلوانے کا بیڑہ اٹھایا۔صرف ساٹھ طلباء کے ساتھ اپنی محنت اور مشقت سے مختلف مسائل کا سامنا کرتے ہوئے اپنی ایک منفرد شناخت بنائی۔ انگریزی تعلیم پر پکڑ بنانے کے بعد انہوں نے بالخصوص ملت کے بچوں اور بچیوں کے لئے کیمبرج حفظ القرآن ماڈرن اسکول کی شروعات کی۔ گزشتہ پانچ سالوں سے یہ اسکول کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔
کیمبرج حفظ القرآن ماڈل اسکول کی طالبہ حافظہ مومنہ تبسم نے بتایا کہ میں انگریزی میڈیم سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے قرآن حفظ کی ہے۔میں اللہ تبارک وتعالی اور اسکول کے تمام ذمہ داران اور اساتذہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
مولانا حافظ اظہار نے بتایا کہ چوتھی جماعت کا ایک لڑکا صرف دو سال کے اندر قرآن حفظ کیا ہے۔ اسکول کے طلباء کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ قرآن کا ترجمہ انگریزی زبان میں پڑھ کر سناتے ہیں۔ مولانا مفتی شاکر نے بتایا کہ بچوں کو شروع سے ہی عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم دی جارہی ہے۔ بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت بھی حاصل کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Madarsa Students Crack NEET: حفاظ کرام کی بڑی تعداد نیٹ میں کامیاب
عبدالجبار چیئرمین کیمبرج پرائمری اسکول نے بتایا کہ 2004 میں 60 بچوں کے ساتھ تعلیم کا یہ سفر شروع ہوا۔ الحمدللہ آج ادارے میں اٹھارہ سو بچے زیر تعلیم ہیں۔ 2017 میں کیمرج حفظ القرآن ماڈرن اسکول کے نام سے شروع کیا گیا۔ آج جس میں تین سو ساٹھ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔طلباء نے حفظ مکمل کیا ہے۔اس سال 12 طلباء حفظ مکمل کرنے والے ہیں۔ بہت ہی کم عرصے میں کیمبرج اسکول کو ملت میں ایک منفرد مقام حاصل ہوا ہے ۔ ایسے دور میں جہاں انگریزی میڈیم اسکول دلانے والے اردو زبان کا ایک مضمون رکھنا معیوب سمجھتے ہیں لیکن یہاں دینی تعلیم پر ہی تمام تر توجہ مرکوز ہے ۔