ETV Bharat / state

'سی اے اے، این آر سی اور این پی آر ہر شہری کے خلاف' - ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر

بنگلور کے شانتی نگر گراؤنڈ میں سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی جلسہ منعقد کیا گیا جس میں خاص طور پر ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے پوتے پرکاش امبیڈکر نے شرکت کی۔

احتجاجی جلسہ
احتجاجی جلسہ
author img

By

Published : Mar 11, 2020, 11:29 PM IST

اپنے خطاب میں پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ 'این پی آر اور این آر سی صرف مسلم مخالف نہیں بلکہ ملک کے ہر باشندے کے خلاف ہیں۔

متنازع قوانین کے خلاف احتجاجی جلسہ، ویڈیو

انہوں نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'جمہوریت میں تانا شاہی نہیں چل سکتی، پرکاش امبیڈکر نے مزید کہا کہ 'این آر سی اور این پی آر نافذ کرنے کے پیچھے بی جے پی کی سازش ہے کہ وہ عوام سے شہریت چھین کر منوواد کا نظام نافذ کرنا چاہتی ہے.

اس موقع پر تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے لوک سبھا کے رکن تھول تھیروماولوم نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'بی جے پی کی جانب سے نافذ کئے گئے قوانین کے خلاف ایک طویل و مضبوط جدوجہد کرنی ہوگی اور اسے تحریک بنانی ہے.

شانتی نگر حلقہ کے رکن اسمبلی این اے حارث نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ مودی کی سربراہی والی مرکزی حکومت سی اے اے جیسے قوانین کے نفاذ کرنے میں ہٹلر کی پالیسیوں کو اپنا رہی ہے۔

حارث نے کہا کہ 'بی جے پی کی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کی سیاست کو عوام ہرگز کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.