ETV Bharat / state

بنگلور: بس ملازمین کی ہڑتال 10 ویں دن بھی جاری - اردو نیوز بنگلور

کے ایس آر ٹی سی اور بی ایم ٹی سی بس ملازمین کی ہڑتال کو 10 دن مکمل ہوچکے ہیں۔ اس مطالبہ کے ساتھ کہ انہیں چھٹے پے کمیشن کے مطابق تنخواہیں دی جائیں، لیکن اب تک حکومت نے ان سے کوئی بات چیت نہیں کی بلکہ حکومت کا رویہ ان کے ساتھ بہت سخت ہوتا جارہا ہے۔

bus strike continues in karnataka
بس ملازمین کی ہڑتال 10 ویں دن بھی جاری
author img

By

Published : Apr 18, 2021, 7:41 AM IST

اس سلسلے میں بات کرتے ہویے ویلفیئر پارٹی کرناٹک کے صدر ایڈوکیٹ طاہر حسین نے کہا کہ بس ورکرز کے تئیں حکومت کا سخت رویہ قابل مذمت ہے اور وزیر اعلیٰ کا ان سے بات چیت نہ کرنا حکومت کو انانیت کو درشاتا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

اس ضمن میں کانگریس یے سینئر رہنما ڈاکٹر جونس نے اس خدشہ کا اظہار کیا کہ بی جے پی حکومت کے ایس آر ٹی سی اور بی ایم ٹی سی کو پرائیویٹ اداروں کے حوالے کرنے پر آمادہ ہے۔

ایڈوکیٹ طاہر اور ڈاکٹر جونز نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ احتجاج کر رہے ملازمین سے بات کرے اور اس معاملے کا جلد از جلد حل نکالے تاکہ بس ہڑتال سے سخت پریشان عوام کو راحت ملے۔

یاد رہے کہ گزشتہ 10 دنوں سے سرکاری بس اسٹیشن میں سرکاری بسیں نہیں بلکہ حکومت نے پرائیویٹ بسوں کو آپریٹ کرنے کی اجازت دی ہے، حالانکہ کہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹرَز کی بسیں چل رہی ہین لیکن وہ کل ملاکر ریاست کی 5 فیصد بسوں کی ضرورت بھی پوری نہیں کر پارہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

گلبرگہ: الکریم بیت المال کا افتتاح

واضح رہے کہ بس ملازمین کا یہ احتجاج شروع میں خاموش رہا لیکن اب وہ سڑک پر اتر آئے ہیں، لیکن حکومت ان ملازمین کو پر امن احتجاج کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.