ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں بس سروس کا آغاز ہو گیا ہے، کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈوان نافذ ہونے کے بعد ریاستی حکومت نے آج سے لاک ڈاؤن میں نرمی دیتے ہوئے پچاس فیصد مسافروں کی تعداد کے ساتھ بس سروس شروع کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وہیں ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کرناٹکا روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے بس سروس کا آغاذ کیا۔
یہ بس سروس ان اضلاع میں شروع کی گئی ہے جہاں پر پانچ فیصد سے کم کورونا کے معاملات ہیں، جس کے باعث ان لاک 2 میں بس سروس شروع کی گئی ہے۔
یادگیر ڈپو مینیجر پروین کمار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع رائچور کے لیے دو بس گلبرگہ کے لیے دو بس اور حیدر آباد کے لیے ایک بس شروع کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ضلع یادگیر کے تعلقہ جات شورا پور، شاہ پور، گرمٹکل، وڈگرہا اور ہنسگی کے لیے بھی بس سروس شروع کی گئی ہے۔
ڈپو مینجر نے بتایا کہ سٹی میں عوام کی سہولت کے لیے ابھی سٹی بس شروع نہیں کی گئی ہے، ممکن ہے کل سے سٹی بسیں چلائی جائیں گی۔
اس موقع پر گرمٹکل کے بس کنڈکٹر بسوا راج نے بتایا کہ صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک بس سروس جاری رہے گی، بس میں موجود پچاس فیصد ہی سیٹوں پر مسافروں کو لے جانے کی اجازت ہے، تین سیٹوں والی سیٹ پر دو اور دو سیٹوں والی سیٹ پر صرف ایک مسافر کو سفر کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسافروں کو ماسک، سنی ٹائزر اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔