کرناٹک کےیادگیر ضلع میں کورونا وائرس وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کے تحت ضلع یادگیر کے تعلقہ جات میں بسز کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
ضلع بھر میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کئے جانے کے پیش نظر جمعرات سے 22جولائی تک یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔ آج سے 22جولائی کی شب بارہ بجے تک ضلع یادگیر کےتعلقہ جات شاہ پور، شورا پور، گرمٹکل، ہنسگی، وڈگرہ کے علاوہ گلبرگہ، رایچور، بنگلورو دیگر مقامات کے لیے بسز کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی رہے گی۔اس کے ساتھ ہی شہر میں چل رہی ہے سٹی بسز کو بھی مکمل بند کر دیا گیا ہے، تاہم مال برادر گاڑیوں کو معمول کے مطابق نقل و حرکت کی اجازت رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلور: کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری