بیدر:ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر بدھا اسپورٹس اکیڈمی بیدر کی جانب سے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔
بیدر میں بدھا اسپورٹس اکیڈمی کے سیکرٹری ارجن راؤ نے بتایا کہ ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر جوتی کی خصوصی دلچسپی کی بدولت ہر سال کی طرح امسال بھی بڑے پیمانے پر اتنے بڑے پیمانے پر انعقاد کرپائے ہیں۔امید کرتے ہیں مستقبل میں بھی مقابلوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا،
انہوں نے کہا کہ اس اسپورٹس اکیڈمی کو ہر ماہ مختلف احباب کی جانب سے تعاون حاصل ہوتا ہے۔اس کے تحت ہم نے آنے والی نسل خصوصا نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں میں تعلیم میں دلچسپی ،کوچنگ اور مختلف اسپورٹس کے ذریعہ نوجوانوں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی دلچسپی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس موقع پر ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جوتی نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈ بابا صاحب امبیڈکر کی 132 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کرکٹ کے علاوہ مختلف کھیلوں کے ذریعہ نوجوانوں میں کھیل کود کو فروغ دینے کا کام کر رہے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے میں تمام لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:Police Flag Day Celebration بیدر میں پولیس فلیگ ڈے کا اہتمام
انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامات کے علاوہ انعامی رقم بھی دی جائے گی یہ ٹورنامنٹ 13 اپریل تک چلے گا۔نوجوانوں میں کھیل کود کے مقابلوں کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔