ETV Bharat / state

Books on Prophet Muhammad Distribute کنڑا اور انگریزی زبان میں سیرت کی کتابوں کی تقسیم

کرناٹک کے گلبرگہ میں ماہ ربیع الاول کے دوران برادران وطن کے درمیان علاقائی و انگریزی زبان میں قران مجید اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی متعدد کتابیں تقسیم کرنے کا مثالی کام انجام دیا گیا۔

کنڑا اور انگریزی زبان میں سیرت کی کتابوں کی تقسیم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 1:36 PM IST

کنڑا اور انگریزی زبان میں سیرت کی کتابوں کی تقسیم

گلبرگہ: ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ میں محبان رسول نے ماہ ربیع الاول میں میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے نعتیہ مشاعروں کا اہتمام کرنے کے ساتھ برادران وطن میں علاقائی و انگریزی زبان میں قران مجید اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی کتابیں تقسیم کرنے کا مثالی کام کرنے کا کارنامہ انجام دیا۔ گزشتہ تین برسوں سے برادران وطن میں سیرت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو عام کرنے کی غرض سے سینیئر صحافی عزیز اللہ سرمست صدر حضرت صوفی سرمست اسلامک اسٹڈی سرکل گلبرگہ کی رہنمائی میں گلبرگہ یادگیر گرمٹکال بیدر شاہ آباد اور دیگر شہروں میں سیرت طیبہ کے کتب کی تقسیم کا کام جاری ہے۔

اس سال بھی عید میلادالنبی کے موقعے پر کل ہند مجلس تعمیر ملت گلبرگہ کے ذمہ داران عزیز اللّٰہ سرمست ایڈوکیٹ عبدالجبار گولہ، حیدر علی باغبان، مبین احمد زخم داعی نعیم صاحب کول، عظیم الدین کارپوریٹر، سماجی کارکن عابد پٹیل، رفیق جو ہی، امجد خرادی، عمران فروٹ مرچنٹ اور مختلف تنظیموں کے ذمہ داران وہ معززین شہر کے ساتھ مل کر شہر گلبرگہ کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں میں بڑے پیمانے پر کنڑا زبان میں سیرت کی کتب تقسیم کی گئیں، نیز مریضوں میں پھل تقسیم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Scholarship Distribution اورنگ آباد میں پیوپل ویلفئیر اینڈ ایجوکیشن ٹرسٹ حیدرآباد کی جانب سے اسکالرشپ کی تقسیم

اس موقعے پر مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیہ کلمات کے ساتھ دعائیں کی گئیں جس پر زیر علاج مریضوں میں جلد صحت یابی کا یقین ہوتا چلا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.