ETV Bharat / state

فلسطین پر بمباری، گلبرگہ میں اسرائیل کے خلاف مختلف تنظیموں کا احتجاج - محمد محسن ایس ڈی پی آئی صدر

فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے کی جارہی بمباری اور نسل کشی کے خلاف گلبرگہ کی مختلف تنظیموں نے شدید مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ Bombing in Palestine, protest of various organizations against Israel in Gulbarga

20019053
20019053
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 14, 2023, 1:49 PM IST

فلسطین پر بمباری، گلبرگہ میں اسرائیل کے خلاف مختلف تنظیموں کا احتجاج

گلبرگہ: فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے کی جارہی بمباری اور نسل کشی کے خلاف گلبرگہ کی مختلف تنظیموں نے شدید مذمت کرتے ہوئے زبردست احتجاج منظم کیا۔ فلسطین میں لگاتار ایک ماہ سے اسرائیل بمباری کر رہا ہے۔ جس سے غزہ میں اب تک ہزاروں کی تعداد میں بزرگ، نوجوان اور معصوم بچے جان‌ بحق ہو چکے ہیں۔‌ اسرائیل کی جانب سے لگاتار بمباری سے فلسطین پوری طرح سے قبرستان بن چکا ہے۔ یہاں پر بڑے پیمانے پر امریکہ کی حمایت سے تباہی کی گئی ہے۔ فلسطین میں کی جارہی نسل کشی کے خلاف دنیا بھر میں عالمی سطح پر احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ اس موقع پر ریاست کرناٹک گلبرگہ شہر میں بھی آل آرگنائزیشن گلبرگہ سوشل پولیٹیکل اینڈ ریلجیس کے جانب سے ضلع کمشنر آفس کے سامنے اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

فلسطین کی حمایت میں بائیں بازو کی جماعتوں کا احتجاجی مظاہرہ

اس موقع پر ایس ڈی پی آئی کی ریاستی رکن سعدیہ سادیہ نے کہا کہ غزہ میں ایک ماہ سے اسرائیل ظلم وستم جاری ہے۔ اس کی بمباری سے ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی عوام جان‌ بحق ہورہے ہیں۔ یہاں پر نسل کشی کی جارہی ہے۔ ‌فلسطین کے اسپتالوں پر بھی بمباری کی جارہی ہے۔ ‌جس سے فلسطین پوری طرح سے قبرستان بن چکا ہے۔ ‌اس لیے اسرائیل کو چاہیے کہ فلسطین پر بمباری روکے اور فوری جنگ کرنا بند کریں۔ جہاں 45 فیصد سے زیادہ گھر اور شہری بنیادی ڈھانچے کا ایک بڑا حصہ تباہ ہوگیا ہے۔ اس لیے بھارت کے وزیراعظم سے اس جنگ کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ میں آواز بلند کرنے کی گزارش کی گئی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.