بنگلور میٹرو پولیٹن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے 16 ملازمین کے کورونا مثبت ہونے کے بعد اب عملے کے اراکین کا کورونا وائرس ٹیسٹ کروانا شروع کر دیا ہے۔
بی ایم ٹی سی کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ "ہمارے 16 ملازم کووڈ۔19 میں متاثرہ پائے جانے کے بعد ہفتے کے روز سے اپنے عملے کے ممبروں کی جانچ شروع کی۔"
انہوں نے کہا کہ 16 میں سے صرف دو کو بخار تھا اور باقی لوگوں کو بیماری کی ایک بھی علامت نہیں تھی۔ انہوں نے بتایا کہ چار ملازموں کی رپورٹ منفی آنے کے بعد ہسپتال سے علاج کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔
کارپوریشن نے ان تمام عملے کی اسکریننگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے ، کووڈ 19 سے متاثرہ علاقوں سے واپس آئے ہیں یا ان میں بیماری کی علامات ہیں خصوصا بخار، کھانسی اور نزلہ۔ ان افراد کی اسکرینگ کی جائے گی۔
بی ایم ٹی سی نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد 19 مئی سے شہر میں اپنی کاروائیاں شروع کیں اور 11 جون کو ان کے ڈرائیور کم کنڈکٹرکورونا مثبت پائے گئے۔
بی ایم ٹی سی کے پہلے کورونا وائرس مریض کی کالابوراگی اور وجئے پورہ کی سفری تاریخ تھی، جو مئی کے دوران ہاٹ سپاٹ تھے۔
واضح رہے کہ بی ایم ٹی سی کے پاس 6،661 بسز ہے اور اس سال مارچ تک 33،334 ملازمین ملازمت کر چکے ہیں۔