ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے پر مسرت موقع پر جماعت اہلسنت کرناٹک شاخ یادگیر کی جانب سے ہر برس کی طرح اس برس بھی خون عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔ شہر کے ٹیپو سلطان چوک پر حضرت جیتے شاہ ولی درگاہ کے روبرو اس کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔
اس موقع پر کئی نوجوان اس کیمپ سے استفادہ کرتے ہوئے خون کا عطیہ دیتے ہوئے نظر آئے۔ اس کیمپ کا انعقاد کرنے والوں میں قمرالاسلام نے بتایا کہ ہم ہر برس عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کرتے ہیں جس میں کئی نوجوان اس موقع پر اپنے خون کا عطیہ دیتے ہیں۔ ہمیں اس کام سے کافی مسرت ہوتی ہے۔
عارف سگری نے بتایا کہ اس برس ہم خون عطیہ کیمپ کے لیے ڈاکٹر سورجی مٹ بلڈ بینک کا تعاون لیے ہیں۔ اس کے لیے ہم ان کا بہت دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
ڈاکٹر سورجی مٹ نے کافی اچھے طریقے سے اس کیمپ کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر سورجی مٹ نے کہا کہ اس کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے مجھے کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ اس خون عطیہ کیمپ میں اپنا خون دینے والے کورونا واریئرس ہیں۔
ڈاکٹر سورجی مٹ نے کہا کہ خون کا عطیہ دینے سے نیا خون آتا ہے جس سے انسان کو نئی توانائی بھی ملتی ہے اور نئے خون سے بہت ساری بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔
انہوں نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر نوجوانوں کو خون کا عطیہ کیمپ کا انعقاد کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ نوجوان لوگوں کی زندگیاں بچانے کا کام کر رہے ہیں۔
وہیں دوسری طرف جماعت اہلسنت کرناٹک شاخ یادگیر کی جانب سے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر شہر کے سرکاری ہسپتال کے مریضوں میں میواجات تقسیم کیے گئے۔
جماعت اہلسنت کرناٹک شاخ یادگیر کے صدر قاصی افضل الدین صدیقی صدر قاضی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج میلادالنبیﷺ کے موقع پر جماعت اہلسنت کرناٹک شاخ یادگیر کی جانب سے میوہ جات کی تقسیم کی جا رہی ہے۔
اس موقع پر قمرالاسلام، عارف سگری، ظہیر جاگیردار، فیروز خان، پرویز پٹیل، معین بادل، محمد سراج، اڈوکٹ امتیاز الدین، معین بادل، محمد ابرار احمد، محمد یونس، ثناءاللہ، محمد امتیاز کی علاوہ کئی دیگر نوجوان موجود تھے۔