اکثر و بیشتر ناگہانی حالات میں کئی افراد کو خون کی شدید ضرورت محسوس ہوتی ہے ایسے میں اکثر و بیشتر کئی افراد کو بروقت خون نہیں مل پاتا جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
شہر میں خون کی کمی کو دور کرنے کے مقصد سے ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں نوجوانان یادگیر کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔
خون عطیہ کیمپ میں 145 نوجوانوں نے اپنے خون کا عطیہ کیا۔ اس موقع پر عطیہ کنندگان کو سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔
سورجی مٹھ بلڈ بینک یادگیر کے ذمہ داران نے خون کا عطیہ کرنے والے نوجوانوں کا شکریہ ادا کیا۔