ان نابینا طلبا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہوں نے حکومت کے لیپ ٹاپ والی اسکیم کے تمام کاغذات متعلقہ ڈائریکٹوریٹ میں بر وقت جمع کروائے ہیں۔
نابینا طلبا نے یہ الزام عائد کیا کہ افسران اس معاملے میں نہایت لاپروائی برت رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ان کا حق نہیں مل رہا ہے۔
طلبا نے بتایا کہ گذشتہ ڈھائی برسوں سے انہیں لیپ ٹاپ نہیں دیا گیا اور ان کے حق سے انہیں محروم کردیا گیا۔
طلبا نے کہا کہ رواں مالی سال اختتام پر ہے اور اگر انہیں 15 مارچ سے قبل لیپ ٹاپ رلیز نہیں کیے گئے تو وہ اس حق سے محروم ہوں جائیں گے۔