ETV Bharat / state

بنگلور تشدد: 'مظاہرین اور فسادیوں میں فرق کیا جائے'

فیس بک پر ایک شرپسند کی جانب سے توہین رسالت پر پوسٹ کیے جانے کے بعد شہر کے ڈی جے ہلی، کے جی ہلی و کاول بیرہسندرہ کے کچے علاقوں میں تشدد برپا ہوا، جس کو کنٹرول کرنے کے دوران پولیس کی فائرنگ میں 4 نوجوان ہلاک ہوئے اور کئی زخمی بھی ہوئے۔ حادثے کے بعد سیکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا جس کے خلاف کئی تنظیمیں اور مقامی افراد احتجاج کر رہے ہیں۔

blasphemy and dj halli violence are a systematic political conspiracy hatched to divide hindu muslim unity
مسلم متحدہ محاذ
author img

By

Published : Aug 24, 2020, 10:24 PM IST

Updated : Aug 24, 2020, 10:57 PM IST

اس سلسلے میں کانگریس، بھارتیہ جنتا پارٹی اور ایس ڈی پی آئی کے درمیان تہمت بازی کا دور چلا اور سبھی پارٹیاں ایک دوسرے کو اس تشدد کا ذمہ دار ٹھہرا رہی ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

دوسری جانب یہ کہا جارہا ہے کہ پولیس نے توہین رسالت کے مرتکب کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے اور اسے گرفتار کرنے میں بڑی تاخیر کی، جو اس تشدد کی وجہ بنی۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات کرتے ہوئے کرناٹک مسلم متحدہ محاذ کے کنوینر مسعود عبد القادر نے بتایا کہ، 'تشدد ہرگز ان لوگوں کا کام نہیں، جو ڈی جے ہلی پولیس اسٹیشن پر ایف آئی آر درج کروانے پہنچے تھے بلکہ کچھ ایسے عناصر ہیں جو ایسے وقت میں ایک منصوبے کے تحت اس جگہ پہنچے اور اپنی سازش کو عملی جامہ پہنایا اور فرار ہوگئے۔'

اس سلسلے میں مسعود عبد القادر نے بتایا کہ، 'یہ ضروری ہے کہ احتجاجیوں اور فسادیوں میں فرق کیا جائے کیوں کہ حقیقت یہ ہے کہ جو احتجاج کرنے والے تھے انہوں نے کوئی فساد نہیں مچایا۔'

مزید پڑھیں:

بنگلورو تشدد کے عینی شاہد نے ای ٹی وی سے بات کی

مسعود عبد القادر نے امید جتائی کہ "ایس آئی ٹی" کی جانب سے کی جارہی تحقیقات میں اس سازش کا پردہ فاش ہوگا اور مظلومین کو انصاف ملےگا۔'

Last Updated : Aug 24, 2020, 10:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.