بیدر: ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں ریاستی وزیر اوراد پربھو چوہان نے وزیراعلی بسواراج بومائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کا استقبال کیا اور شال پوشی کی ۔ اس موقع پر ضلع پنچایت کی چیف ایگزیکٹیو شلپا ایم، بیدر اسسٹنٹ کمشنر نعیم مومن، اوراد تعلقہ پنچایت ایگزیکٹیو آفیسر بیریندر سنگھ ٹھاکر، پرتیک پربھو چوان، سچن راٹھوڑ اور دیگر موجود تھے۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ اوراد (بی) قصبے کے مشہور امریشور مندر گئے اور خصوصی پوجا کی۔ BJPs Jan Sankalp Yatra In Bidar
وزیر اعلی کو APMC کے قریب سے ایک عظیم الشان جلوس کے ذریعے جن سنکلپ یاترا کے مرکزی پلیٹ فارم پر لے جایا گیا۔ توقعات سے زیادہ لوگوں نے جن سنکلپ یاترا میں شرکت کی خاص کر اوراد (بی) اور کمل نگر تعلقہ کے مختلف گاؤں کے لوگ اس یاترا میں کثیر تعداد میں پہنچے۔ اوراد (بی) کے قصبے میں جن سنکلپ یاترا میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ BJPs Jan Sankalp Yatra In Bidar
یہ بھی پڑھیں : Dogs Eaten Dead Body of a old woman کلبرگی میں آوارہ کتوں نے مردہ خاتون کی لاش کو کھالیا