ETV Bharat / state

Amit Shah in karnataka کرناٹک میں دوبارہ بی جے پی کی حکومت بنے گی، امت شاہ - وزیر داخلہ امت شاہ اپنے دو روزہ کرناٹک ک

وزیرداخلہ امت شاہ نے بسواکلیان میں وجے سنکلپ یاترا کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک میں بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت دوبارہ بنے گی۔ ڈبل انجن کی حکومت پہلے سے زیادہ لوگوں کی ترقتی کے لیے کام کرے گی۔ انہیں یقین ہے کہ کرنا ٹک میں بی جے پی کو پہلے سے زیادہ سیٹیں ملیں گی۔ Amit Shah on Karnataka Election

کرناٹک میں دوبارہ بی جے پی کی حکومت بنے گی:امت شاہ

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 12:24 PM IST

کرناٹک میں دوبارہ بی جے پی کی حکومت بنے گی:امت شاہ

بیدر: بی جے پی کے سنیئر رہنما اور وزیر داخلہ امت شاہ اپنے دو روزہ کرناٹک کے دورے کے دوران وجے سنکلپ یاترا کا افتتاح کیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر وزیرداخلہ امت شاہ نے اپوزیشن جماعتوں کی کڑی تنقید کی۔ بی جے پی کے رہنما امت شاہ نے وجے سنکلپ یاترا سے متعلق کہا کہ آج بسواکلیان سے شروع ہونے والی سنکلپ یاترا پورے کلیان کرناٹک کے تمام اضللاع میں پہنچے گی۔یہ وجے سنکلپ یاترا بیدر، کلبرگی، یادگیر، رائچور ،کوپل، بلاری اور وجے نگر سمیت 43 اسمبلی حلقوں میں نکالی جائے گی۔سنکلپ یاترا کا مقصد ڈبل انجن کی حکومت کے ترقیاتی کاموں سے لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔لوگوں کو بتانے کی ضرورت ہے کہ مودی کی حکومت نے ان چند برسوں میں ملک کو کہاں سے کہاں تک لے گئی۔

امت شاہ نے کانگریس پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تریپورہ، ناگا لینڈ اور میگھالیہ میں کانگریس کو کرارای شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کانگریس کو اب کہیں سے جیت نہیں ملے۔اب آپ ہی بتائیں کرناٹک میں کانگریس سرکار بنا سکتی ہے کیا؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا جادو صرف کرناٹکن اترپردیش اور گجرات ہی نہیں بلکہ پورے ہندوستان میں چلتا ہے اور آگے بھی چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Home Minister Amit Shah Will Visit Bidar وزیرداخلہ امت شاہ کا دورہ بیدر تین مارچ کو

ان کا کہنا ہے کہ ریاست کرناٹک میں آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔اس کے بعد ترقیاتی کام کیسے کہتے ہیں وہ کر کے دیکھایا جائے گا۔ہماری حکومت عوام کی خدمت کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اس موقع پر ریاستی وزیر اعلی بسوا راج بومئ ، سابق وزیراعلی یڈیورپا، بی جے پی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل ، مرکزی وزیر بھگونت کھوبا، رکن پر لیمنٹ کلبرگی ڈاکٹر امیش جادھو ، ریاستی وزیر و رکن اسمبلی اوراد پربھو چوہان ،مقامی رکن اسمبلی شرنو کے علاوہ بی جے پی پارٹی کے اہم قائدین شہ نشین پر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.