ETV Bharat / state

کرناٹک ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت - BJP Sweeps Karnataka Bypolls

کرناٹک میں بی ایس یدی یورپا کی قیادت والی حکومت کے لیے آزمائش کے طور پر دیکھے جارہے اسمبلی کی 15 سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے پیر کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک سات سیٹیں جیت کر اور پانچ پر سیٹوں پر مضبوط برتری بناکر کانگریس اور دیگر جماعتوں کا تقریبا خاتمہ کر دیا ہے۔

BJP Sweeps Karnataka Bypolls
کرناٹک ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت
author img

By

Published : Dec 9, 2019, 5:26 PM IST

کانگریس کی جھولی میں صرف دو سیٹیں گئی ہیں جبکہ ایک نشست پر اسے برتری حاصل ہے جبکہ جنتا دل (ایس) کا کھاتہ بھی نہیں کھل پایا ہے۔ ایک سیٹ پر آزاد امیدوار آگے ہے۔

کرناٹک ضمنی انتخابات میں بی جے پی کی شاندار جیت

ایچ ڈی كمار سوامي کی قیادت والی مخلوط حکومت کے خاتمے کے بعد یدی یورپا نے اس سال 26 جولائی کو وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ ان ضمنی انتخابات میں یدی یورپا کو اپنی حکومت کے لیے معمولی اکثریت حاصل کرنے کے لیے کم از کم چھ سیٹوں کی ضرورت تھی۔ بی جے پی نے ضمنی انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرکے ریاست میں مستقل اکثریت والی حکومت بنانے کا راستہ ہموار کرلیا ہے۔

یدی یورپا نے جیتنے والے ممبران اسمبلی کو کابینہ میں جگہ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ پارٹی ہائی کمان سے اگرچہ اب اس کی منظوری لینی ہوگی۔ سبکدوش ہونے والے اسمبلی صدر رمیش کمار کے کانگریس اور جے ڈی ایس کے ممبران اسمبلی کو تسلیم نہ کرنے اور انہیں نااہل قرار دیے جانے کے بعد یہ ضمنی انتخابات اہم مانا جا رہا تھا۔

اس کے بعد ممبران اسمبلی نے نااہلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا اور عدالت عظمیٰ سے انہیں ضمنی انتخاب لڑنے کی اجازت ملی تھی۔

بی جے پی گوكاك، يلاپور، ران ينور، وجئے نگر، چكبلاپور، مہالکشمی لیک آوٹ اور كرشنا راج پیٹ سیٹیں جیت چکی ہے جبکہ اتھاني، کگواڈ، کے آر پور، هيرےكیرور، اور يشونت پور میں اچھے فرق سے برتری بنائے ہوئے ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.