ETV Bharat / state

بی جے پی ریاستی یوتھ صدر کا دورہ یادگیر - karnataka

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ویر شیوا کلیان منڈپ میں آج بی جے پی یوتھ مورچہ کی جانب سے ایک عظیم الشان اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا جس میں بی جے پی ریاستی یوتھ صدر سندیپ کمار نے شرکت کی۔

بی جے پی ریاستی یوتھ صدر کا دورہ یادگیر
بی جے پی ریاستی یوتھ صدر کا دورہ یادگیر
author img

By

Published : Nov 20, 2020, 12:18 PM IST

شہر کے ڈگری کالج سے ویرا شیوا کلیان منڈپ تک ایک استقبالیہ بائیک ریلی کا انعقاد کرتے ہوئے یوتھ مورچہ کی جانب سے پہلی بار ضلع یادگیر کو تشریف لائے بی جے پی ریاستی یوتھ صدر سندیپ کا استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر بی جے پی ضلع صدر ڈاکٹر شرن بھوپال ریڈی نے اپنی استقبالیہ خطاب میں کہا کہ یوتھ کسی بھی پارٹی کی جان ہوتی ہے۔

سابقہ رکن اسمبلی یادگیر ڈاکٹر ویر بسنت ریڈی نے کہا کہ میں بحث ڈاکٹر اس بات کو بتانا چاہتا ہوں کہ انسان کے جسم میں جس طرح چلنے پھرنے اٹھنے بیٹھنے بھاگنے دوڑنے کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا ہونا ضروری ہے، اسی طرح پارٹی کو پھلنے پھولنے ترقی کرنے کے لئے یوتھ مورچہ کا متحرک ہونا ضروری ہے۔

ریاستی یوتھ صدر ڈاکٹر سندیپ کمار نے کہا کہ جب سے نریندر مودی جی ملک کے وزیراعظم بنے ہیں انہوں نے صرف دیش کی سیوا دیش کی ترقی اور دنیا میں ملک کا نام روشن کرنے کے لیے جس طرح سے جدوجہد کی ہے وہ ہم سب کے لئے ایک مثال ہے۔

آج دنیا بھر میں ہندوستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا ہے تو اس کی وجہ صرف نریندر مودی جی ہے۔

انہوں نے نئے بھارت کو بنانے اور دنیا کے سامنے خود مختار بھارت بنا کر پیش کرنے کا جو سنکلپ لیا ہے اس پر ہم سب کو چلتے ہوئے صرف اور صرف دیش کی سوا اور پارٹی کی خدمت کرنا ہے۔

اس موقع پر بیدر، گلبرگہ رائچور، بیجاپور اضلاع کے یوتھ قائدین نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔

اس موقع پر بی جے پی پارٹی کے ضلع کے ذمہ داران کے علاوہ یوتھ مورچہ کے صدر مو نیش کے علاوہ کئی بی جے پی قائدین و اراکین پارٹی میں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.