ETV Bharat / state

یادگیر: بی جے پی اقلیتی سیل کے صدر کا انتخاب

ریاض احمد کے ضلع اقلیتی صدر منتخب ہونے پر پارٹی کے کارکنان نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

یادگیر: بی جے پی اقلیتی سیل، صدر کا انتخاب

author img

By

Published : Aug 27, 2020, 1:59 PM IST

کرناٹک میں بی جے پی پارٹی کے مختلف عہدوں کے لیے نامزدگی عمل میں آئی ہے، ضلع یادگر سے اقلیتی سیل کے لیے ضلعی صدر کے طور پر ریاض احمد کو ضلع صدر نامزد کیا گیا ہے۔

اس موقع پر ریاض احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'پچھلے بارہ برس سے بی جے پی پارٹی کے لیے کام کر رہا ہوں، مجھے پارٹی نے پہلے یادگیر سٹی کا صدر بنایا اور اسٹیٹ ایگزیکٹیو ممبر اور ضلعی جنرل سکریٹری بھی رہا، اب مجھے ضلع یادگیر کا اقلیتی صدر بنایا گیا ہے جس کے لیے میں یادگیر ضلع صدر ڈاکٹر شرن بھوپال ریڈی، رکن اسمبلی وینکٹ ریڈی کے علاوہ ضلع یادگیر کے بی جے پی پارٹی کے سینئر رہنما اور پارٹی اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور ضلع اقلیتی صدر بنایا۔'

یادگیر: بی جے پی اقلیتی سیل، صدر کا انتخاب

اس موقع پر عباس سگری، حسین باشاہ، محمد غوث، محمد زاہد کے علاوہ دیگر نے ریاض احمد کو بی جے پی پارٹی سے ضلع اقلیتی صدر منتخب ہونے پر گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ: محرم کے موقع پر طالبات کی مجالس میں شرکت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.