انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کو کسی رکن اسمبلی کو خرید فروخت کی ضرورت نہیں ہے، کانگریس پارٹی اپنے رہنماوں اپنی پارٹی میں بچا نہیں پا رہی ہے۔
بی جے پی ترجمان نے کہا کہ ریاست میں وزیراعلیٰ کمارا سوامی منتقلی تقریباً طے ہے، اس ضمن نے فیصلہ کرنے کا اختیار کورٹ نے اسمبلی کے اسپیکر کو دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر سے سبھی کو انصاف کرنے کی امید ہے۔
انہوں نے بابری مسجد رام مندر تنازعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ دو اگست کو عدالت عظمیٰ میں اس کی سماعت ہوگی۔ وہ یہ چاہتے ہیں اس سلسلے میں بار بار تاریخ نہ دی جائے بلکہ اس کا جلد سے جلد اس پر فیصلہ کیا جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس تنازعہ کو حل کرنے کے لیے جو ثالثی پالیسی رکھی گئی تھی وہ بے نتیجہ ثابت ہوئی۔