بی جے پی کرناٹک کے جوائنٹ سپوکس پرسن انور مانیپاڈیBJP Spokesperson Anwar Manipadi نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر سنگین الزامات Allegation on BJP Government عائد کیے۔ انور مانیپاڈی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور اقتدار میں کرناٹک میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار Muslims insecure in Karnataka ہیں اور انہوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ ریاست میں بی جے پی حکومت مسلمانوں کو ساتھ لیکر نہیں چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Owais in Barabanki: اویسی کی باتوں سے مسلمان متفق کیوں؟
انور مانیپاڑی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کرناٹک میں بی جے پی حکومت کی جانب سے اقلیتوں پر ظلم و زیادتی و نا انصافی ہورہی ہے۔اقلیتی طبقات خوف و ہراس کے ماحول میں جی رہے ہیں۔ کرناٹک وقف بورڈ میں ہورہے غبن، رشوت خوری و دھاندلیوں کو بے نقاب کرنے والی انہیں کی جانب سے تیارکردہ "انور مانیپاڑی رپورٹ"، جسے تقریباً 10 سال کی قانونی جدوجہد کے بعد موجودہ بی جے پی حکومت نے اسمبلی میں پیش تو کیا لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں کی۔
اس موضوع کے متعلق انور مانیپاڑی نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں وزیر اعظم نریندرہ مودی کو بھی شکایت کی ہے اور ریاستی حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وقف بورڈ کے کرپشن و اسکیام کے معاملے کی جوڈیشل جانچ کرائی جائے۔