ریاست کرناٹک کے کرناٹک اقلیتی کمیشن دفتر میں ریٹائرڈ ای سی پی و سابق رکن قانون ساز کونسل عبد العظیم نے ریاستی اقلیتی کمیشن کے چئیرمین کے طور پر اپنے عہدے کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر عبد العظیم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'وہ اقلیتی کمیشن کی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں گے اور بلا کسی تفریق کے مظلومین کو انصاف دلانے کی کوشش کریں گے'۔
ریاست بھر میں وقف آراضی کو قبضہ سے آزاد کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی حکومت سے ایک رپورٹ پیش کریگی اور جو افسران یا سیاستدان اس معاملے میں ملوث پائیں جایئں گے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو ماہ قبل بی جے پی مائناریٹی مورچہ کے رہناوں نے وزیر اعلی بی ایس یدیورپا سے اپیل کی تھی کہ عبد العظیم کو حکومت کی کابینہ میں جگہ دیں اور انہیں اقلیتی بہبود کی وزارت سے نوازیں لیکن حکومت کی جانب سے انہیں کرناٹکا اقلیتی کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
اس موقع پر عبد العظیم نے وزیر اعلیٰ یدیورپا کا شکریہ ادا کیا کہ ان کو اقلیتی کمیشن کی ذمہداری دی گئی ہے۔